اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان آج (جمعہ کو )حسن ابدال ریلوے سٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سوات کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ سیدو شریف ہسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم سوات میں صحت سہولت کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کریں گے اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔