وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو مری کا ایک روزہ دورہ کریں گے، کوہسار یونیورسٹی ، ٹی بی کے مریضوں کے لئے دارالشفا کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کا آغاز کریں گے

133

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو مری کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم مری میں کوہسار یونیورسٹی اور ٹی بی کے مریضوں کے لئے دارالشفا کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم دورہ مری کے دوران احساس سکالرشپس اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کریں گے۔پنجاب ہائوس مری کوہسار یونیورسٹی کا حصہ ہوگا،اسے فائیو سٹار سہولیات کا حامل بنایا جائے گا،یہاں ٹریننگ لیب قائم کی جائے گی۔کوہسار یونیورسٹی مری سیاحت کی جانب اہم قدم ہوگا۔یہاں آرٹس،ہوٹل منیجمنٹ،سائنس اور ٹریول وٹورازم کے شعبہ جات ہوں گے۔کوہسا یونیورسٹی کا سیاحت کی عالمی معیاری یونیورسٹی سے الحاق ہوگا ۔