وزیراعظم عمران خان آج پیر کو پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے

126

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان آج پیر کو پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جار ی بیان کے مطابق سمپوزیم میں انٹرنیشنل کمیشن آن لارج ڈیمز کے صدر، امریکا ، چین، ترکی، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریلیا کے معروف ماہرین سمپوزیم میں اظہار خیال کریں گے ۔

سمپوزیم سے وفاقی وزیر آبی وسائل اور چیئرمین واپڈا بھی خطاب کریں گے۔سمپوزیم کا مقصد ڈیمز اورپن بجلی کے بڑے منصوبوں کی تعمیر میں رائج مسلمہ تیکنیکی اور مالی حکمت عملی کو اجاگر کرنا ہے۔

دنیا بھر میں ڈیمز اور پن بجلی کے بڑے منصوبوں کی تعمیر میں مشکلات اور ان کے ممکنہ حل پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔سمپوزیم سے انجینئرز اور افرادی قوت کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔