اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر” سی پی سی و ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ ” میں آج منگل کو شرکت کریں گے۔
کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پنگ ورچوئل سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وچوئل سربراہ اجلاس میں مختلف ممالک سے 500 سے زائد سیاسی جماعتوں اور 10 ہزار سے زائد سیاسی کارکنوں اور نمائندوں کی شرکت کا امکان ہے۔
سربراہ اجلاس میں 21 عالمی رہنما شرکت کریں گے اور اظہار خیال کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ، وزیراعظم عمران خان ورچوئل سمٹ سے کلیدی خطاب کریں گے۔ سمٹ کے اختتام پر تجاویزپر مبنی مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔