وزیراعظم عمران خان احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

89

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جمعرات کو احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی قدرتی نشوونما اور صلاحیت سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت مستحق حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر کے بچوں کو سہ ماہی وظائف دیئے جائیں گے۔