وزیراعظم عمران خان اورابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ون آن ون ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

102
APP13-06 ISLAMABAD: January 06 - Prime Minister Imran Khan in One-on-One meeting with Crown Prince of UAE H.H Sheikh Muhamed bin Zayed Al Nahyan. APP

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اورابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان میں ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی جبکہ متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے کی ۔ پاکستان کے وفد میں وفاقی وزراء چوہدری فواد حسین، شاہ محمود قریشی ،اسد عمر، علی زیدی،عبدالرزاق داود ،زبیدہ جلال، چوہدری غلام سرور ، عمر ایوب خان اور شہریار آفریدی شامل تھے۔ سمندرپار پاکستانیوں کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وفد میں شامل تھیں۔ اس سے پہلے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اسلام آباد پہنچے تو انھیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے نور خان ائربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نور خان ایئر بیس سے خود گاڑی چلا کر معزز مہمان کو وزیراعظم ہاو¿س لے کر آئے۔بعدازاں وزیراعظم ہاو¿س میں شیخ محمد بن زید النہیان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی۔ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پرمسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے معزز معمان کو سلامی پیش کی۔ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان سے کابینہ ارکان کا تعارف کرایا ۔ابوظہبی کے ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف بھی کرایا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے معزز مہمان کو سلامی دی۔ شیخ محمد زید النہیان کا اس قدر گرمجوشی سے استقبال دونوں ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں کے قریبی برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔