اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم اقتصادی شرح نمو میں اضافہ پر مبارکباد کی مستحق ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے لکھا کہ آئی ایم ایف کے کڑے پروگرام کے باوجود مستحکم شرح نمو خوش آئند ہے، کرنٹ اکائونٹ خسارہ، زر مبادلہ کے کم ذخائر اور کورونا کے باوجود معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ قابل قدر ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم اس پر مبارکباد کی مستحق ہے۔