جدہ ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد حسین، مشیرتجارت عبدالرزاق داو¿د اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام …
وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ملاقات

مزید خبریں
جدہ ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد حسین، مشیرتجارت عبدالرزاق داو¿د اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا کے محل میں آمد کے موقع پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان کا سعودی وفد سے تعارف کرایا گیا جبکہ شاہ سلمان کا تعارف پاکستانی وفد کے اراکین سے کرایا گیا۔








