وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

128

مکہ مکرمہ ۔ یکم جون (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ سیاسی‘ معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی یہ اہم ملاقات او آئی سی سربراہ اجلاس کے موقع پر یہاں مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنما¶ن نے باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے او آئی سی اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس کے بعد جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد اور سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا۔