وزیراعظم عمران خان اور صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات، وزیراعظم پاکستان روانگی کیلئے ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

125
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

بیجنگ ۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان اتوار کو یہاں اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان عالمی معاملات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملاقات کے بعد پاکستان روانگی کے لئے ایئر پورٹ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں