وزیراعظم عمران خان اور قطر کے وزیراعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی کا دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال

151
APP93-21 DOHA: January 21 - Prime Minister Imran Khan along with his delegation meeting with Prime Minister of Qatar H.E. Abdullah bin Nasser bin Khalifa Al Thani at his residence. APP

دوحہ ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور قطر کے وزیراعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے پیر کو یہاں دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف، چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے توانائی ندیم بابر، خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ اور قطر میں پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ بھی موجود تھے۔ قطر کے وزیراعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے، جن کے پاس قطر کے وزیر داخلہ کا بھی قلمدان ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔