پشاور۔15دسمبر (اے پی پی):ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بدھ کو پشاور کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں اس موقع پر وزیراعظم حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اپ لفٹ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اپ لفٹ منصوبے کی تحت آئی سی سی معیار کا گرانڈ تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور پراونشل ہاوسنگ اتھارٹی کی تحت ہائی رائز فلیٹس سکیم کا بھی افتتاح کریں گے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صوبائی کابینہ سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ کامیاب جوان پروگرام کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نوجوانوں میں چیک بھی تقسیم کریں گے۔