اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان جمعرات کو اسلام آباد میں تین بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان منصوبوں میں راول ڈیم چوک انٹرچینج، کورنگ پْل اور پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج اور آئی 15 منصوبے کے ترقیاتی کام کے مرحلے کا افتتاح شامل ہیں۔