وزیراعظم عمران خان جمعرات کو ’’پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا‘‘ کے عنوان سے اسلام آباد کنکلیو 2021 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے

164
وزیراعظم عمران خان جمعرات کو ’’پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا‘‘ کے عنوان سے اسلام آباد کنکلیو 2021 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے’’ پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا ‘‘کے عنوان سے اسلام آباد کنکلیو 2021 کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اس موقع پرخطے میں امن اور ترقی کے لیے اپنے وژن اور پاکستان کی کوششوں کے بارے میں کلیدی خطاب کریں گے