وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے

74

ریاض ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود نے دو طرفہ ملاقات کے بعد خود وزیراعظم عمران خان کو الریاض انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر الوداع کیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری خارجہ سہیل محمود وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔قبل ازیں سعودی دارلحکومت ریاض پہنچنے پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے ریاض ائیر پورٹ کے شاہی ٹرمینل پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔اپنے دورے کے پہلے حصے میں وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ گئے جہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔