مدینہ منورہ ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں ہفتہ کو مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا۔ سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔ عمران خان روضئہ رسول پر حاضری دیں گے اور نوافل ادا کریں گے۔ اسکے بعد وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہونگے۔