
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے این اے 140 سے رکن قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی ، این اے 119 سے رکن قومی اسمبلی راحت امان اللہ بھٹی اور این اے 135 سے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت علی کھو کھر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔