وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کی ملاقات

70
APP56-01 ISLAMABAD: November 01 – Foreign Minister of the Republic of Uzbekistan Adulaziz Kamilov along with a high-level delegation paying a courtesy call on Prime Minister Imran Khan at PM office. APP

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمہوریہ ازبکستان کے ساتھ آئندہ برسوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون میں تیز تر اضافہ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے خطہ اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے حصول کیلئے ازبک صدر کی کاوشوں میں حکومت پاکستان کی طرف سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جو اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ وفد نے وزیراعظم سے خیرسگالی ملاقات کی اور صدر شوکت مرزوف کی طرف سے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پہنچائی۔ وزیراعظم نے ازبک صدر کیلئے ایسے ہی خیرسگالی جذبات کا اظہار کیا اور ازبکستان کی تیز تر سماجی و اقتصادی ترقی اور وسیع تر بین الاقوامی روابط کیلئے ان کے وژن کی تعریف کی۔ ازبک وزیر خارجہ نے پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے مابین ریل رابطوں کیلئے اپنے صدر کی تجویز بھی پہنچائی۔ وزیراعظم عمران خان نے ازبک صدر کو پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی۔