
اسلام آباد۔ 12 مارچ(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بیت المال کو بلوچستان میں سیلاب اور قحط سے متاثرہ 50 ہزار خاندانوں کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے یہ احکام منگل کو پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کے دوران دیئے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے وزیراعظم کو پاکستان بیت المال سے متعلق کارکردگی، جاری منصوبوں اور ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کو بلوچستان میں سیلاب اور قحط سے متاثرہ 50 ہزار خاندانوں کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔