اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کو وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گورنر ہائوسز کے اخراجات کم کرنے اور ان املاک کو عوامی استعمال میں لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے گورنرزکو ہدایات کی کہ تمام گورنر ہائوسز کے لیے ایک مہینے کے اندر بزنس پلان ترتیب دیں تاکہ ان کو حکومتی آمدن میں اضافہ کے لیے بروئے کار لایا جاسکے۔