اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے اتوار کو یہاں ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے دونوں رہنماو¿ں سے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تحریک انصاف …
وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے اتوار کو یہاں ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے دونوں رہنماو¿ں سے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تحریک انصاف کے پارٹی آئین اور تنظیمِ نو کے حوالے سے امور پر مفصل گفتگو کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے سیاسی عمل میں ایک اہم منزل پر ہے۔تحریک انصاف کو ایک مثالی سیاسی ادارہ بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور مختلف پہلو زیر بحث آئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کارکنان کو عامر محمود کیانی اور سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں متحد اور فعال رہنے کی ہدایت کی۔








