وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی کی ملاقات ،وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

74

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی نے وزیراعظم کی قیادت اور حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں اور معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے خارجہ محاذ پر کامیابی، او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کی کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے سدباب کیلئے عالمی دن منائے جانے کی قرارداد کی منظوری پر مبارکباد دی۔