اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ اور ان کے وفد کے ممبران نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی دعوت پر پاکستان کے تین روزہ دورہ پر ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان …
وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ اور ان کے وفد کے ممبران نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی دعوت پر پاکستان کے تین روزہ دورہ پر ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور متنوع شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی قیادت کو پاکستان میں عزت و وقار دیا گیا ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کی پارلیمنٹ کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین شوری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور مظالم سے آگاہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی لاک ڈاﺅن اورمواصلاتی نظام کی بندش 5اگست 2019سے جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے زور دیا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنا ئے۔ چیئرمین شوری کونسل نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد اورنیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔انہوں نے دونوں برادر ممالک کے پارلیمان کے مابین قریبی اور گہرے روابط کے لئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر عبداللہ محمدابراہیم نے مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔








