21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں قانون سازی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دونوں جماعتوں میں رابطے کو مزید بڑھایا جائے۔ قانون سازی کے حوالے سے وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی کے کردار کو سراہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=141044

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں