وزیراعظم عمران خان سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے وفد کی ملاقات

100
A delegation of Qatar Investment Authority (QIA) headed by H.E. Sheikh Faisal Bin Thani Al-Thani, Head of Regional Portfolios, calls on Prime Minister Imran Khan at PM Office Islamabad on 1st April, 2019.

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے معیشت کے مختلف شعبوں میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک میں سیاحت، ہاﺅسنگ اور دیگر شعبوں میں کاروباری مواقع کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ریجنل پورٹ فولیوز کے سربراہ شیخ فیصل بن ثانی الثانی کی قیادت میں پیر کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ شیخ فیصل بن ثانی الثانی قطر انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور قطر ریجنل انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ بھی ہیں۔ قطری وفد میں ہاﺅسنگ، سیاحت، رئیل اسٹیٹ اور توانائی کے شعبوں میں مختلف اداروں کے سربراہان شامل تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی موجود تھے۔ وفد نے ہاﺅسنگ، توانائی، سیاحت اور ایئر مینجمنٹ کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے معیشت کے مختلف شعبوں میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیاحت، ہاﺅسنگ اور دیگر شعبوں میں مختلف کاروباری مواقع کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی سہولت کیلئے موجودہ حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور پالیسی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔