وزیراعظم عمران خان سے لبنان کے وزیراعظم سعد الدین رفیق الحریری کی دبئی میں ملاقات

133
APP38-10 DUBAI: February 10 - Prime Minister Imran Khan meets HE Saad El-Din Rafik Al-Hariri, Prime Minister of Lebanon, on the sidelines of World Government Summit. APP

دبئی ۔ 10 فروری (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے لبنان کے وزیراعظم سعد الدین رفیق الحریری نے دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لبنان کے وزیراعظم کو لبنان میں نئی حکومت کے قیام پر مبارکباد دی اور لبنان میں قومی حکومت کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم سعد حریری نے وزیراعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی اور وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ لبنان کے وزیراعظم سے دونوں ممالک کے دوستانہ اور قریبی تعلقات کا خصوصی ذکر بھی کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کی باہمی تجارت کے اضافے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے لبنانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور لبنان کی پارلیمنٹس کے باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان مشکل حالات میں لبنان کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے لبنان کی حکومت کے اقدامات قابل قدر ہیں اور میں لبنان کی حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔