وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ( ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات

130
APP95-12 ISLAMABAD: March 12 - Senior Politician Chaudhry Shujaat Hussain called on Prime Minister Imran Khan at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان مسلم لیگ( ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے موجودہ صورتحال کے دوران وزیراعظم کے قائدانہ کردار کو سراہا گیا۔