اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، سرمایہ کار کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور خواجہ جلال الدین رومی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم کو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں بلوچستان میں آرگینک کپاس کی موجودہ استعداد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال اور وزیرِ اعظم کو نئی ٹیکسٹائل پالیسی پر پیشرفت اور اس کے جلد نفاذ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔