وزیراعظم عمران خان سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کی ملاقات ،

115

مکہ مکرمہ ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران مسلم امہ کو درپیش مسائل باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات جمعہ کو مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے 14ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ پاکستان اور مصر عالم اسلام کے دو اہم ممالک ہیں جو کہ امہ کے مسائل سے متعلق اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران ایک دوسرے سے قریبی مشاورت اور رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے سیاسی تبادلوں کے تسلسل میں اضافہ، مشترکہ وزارتی کمیشن کے جلد اجلاس منعقد کرنے کے لئے تاریخ کے تعین اور باہمی تجارت اور معاشی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔