اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کے نئے پروگرام ”احساس نشوونما“ کے حوالہ سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ چند ہفتوں میں ”احساس نشوونما“ پروگرام کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو احساس کیش پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کے حوالہ سے بھی ہدایات دیں۔