وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک محمد عامر ڈوگر کی ملاقات

82

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک محمد عامر ڈوگر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی اور ان کے ساتھ ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق عامر ڈوگر نے وزیراعظم کو ارکان قومی اسمبلی کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں اس سلسلہ میں مختلف تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ قومی اسمبلی کے ارکان کے ساتھ رابطہ کو مزید مضبوط بنایا جائے۔