وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی کی ملاقات

143

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ای کامرس یونیورسٹی اور ای تجارت سے متعلقہ معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ فری لانسرز کی کانفرنس منعقد کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔