اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کو چناب کلب فیصل آباد کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں دو کروڑ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ چناب کلب فیصل آباد کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم سے ملاقات کی اور دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں دو کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ ملاقات میں اسد محمود، چوہدری ظہیر الدین، معین …
وزیراعظم عمران خان سے چناب کلب فیصل آباد کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کو چناب کلب فیصل آباد کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں دو کروڑ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ چناب کلب فیصل آباد کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم سے ملاقات کی اور دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں دو کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ ملاقات میں اسد محمود، چوہدری ظہیر الدین، معین محمود، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ اقبال اور سیّد صمصام علی بخاری موجود تھے۔







