وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال

88
n

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورت حال اور وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے شمالی و جنوبی بلوچستان کی ترقی کے پیکیجز کے تحت جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کی یقین دبانی کرائی۔