وزیراعظم عمران خان سے چین کے نائب صدر وانگ چی شن کی ملاقات ، اعلامیہ جاری کردیا گیا

98

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے چین کے نائب صدر وانگ چی شن کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کوفروغ دینے، عوامی رابطوں کے ذریعے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اتوار کے روزچینی نائب صدر وانگ شی چن نے خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ، دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کوفروغ دینے، عوامی رابطوں کے ذریعے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے دورہ چین اوربیلٹ اینڈ روڈ فورم کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چینی صدر شی جن پنگ کاعظیم منصوبہ ہے، جس سے خطے میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے جبکہ علاقائی رابطوں کو فروغ بھی ملے گا۔وزیراعظم اور چین کے نائب صدر کی ملاقات میں مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے۔دونوں رہنماو¿ں کے مابین ہونے والی ملاقات میں سی پیک منصوبے کے اگلے مرحلے پر بھی بات چیت ہوئی، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے زرعی،صنعتی،سماجی ترقی کے منصوبوں پرمزید کام پر اتفاق کیا گیا ۔ دو طرفہ اقتصادی، تجارتی اور صنعتی زونز کے قیام پر بھی زور دیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے زور دیا کہ چین پاکستان کے اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری بڑھائے۔چینی نائب صدر نے شانداراستقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی ترقی پر مبنی ایجنڈے کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ چینی نائب صدر نے دونوں ممالک میں بڑھتے رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ا±ن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں قیادت کی سطح پررابطوں کاتبادلہ ضروری ہے، چین دونوں ممالک میں متوازن تجارت کافروغ چاہتاہے، پاکستان سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے ، ثقافتی،عوامی رابطے بڑھانے کے لیے میڈیا،نوجوانوں پر فوکس کرناہوگا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں نے خطے کی حالیہ پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کیا جس میں ہمسایہ ممالک سے امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردارکی تعریف کی گئی، چینی نائب صدرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کوسراہا اور مسلسل کامیابیوں پر تعریف بھی کی۔ وانگ شی چن نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چین کے تعاون کی حمایت کا یقین بھی دلایا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چینی نائب صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پانچ معاہدوں پر اتفاق ہوا جبکہ صدر نے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جن میں پاک چین معاشی معاہدہ، زرعی فریم ورک میں تعاون، قدرتی آفات کے دوران ریلیف، بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں یونیورسٹی کی ترقی کا معاہدہ شامل ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں 4منصوبوں کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں 660 کے وی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن پراجیکٹ میٹاری سے لاہور، رشکئی سپیشل اکنامک زون پراجیکٹ، ہواوے ٹیکنیکل سپورٹ سنٹر اور کنفیوسیوش انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی آف پنجاب شامل ہیں۔