وزیراعظم پاکستان عمران خان سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات،

235

کوئٹہ۔9جنوری (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان عمران خان سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک و صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور بالخصوص سانحہ مچھ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور خوشگوار بنانے پر اتفاق کیا گیا۔