وزیراعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی ملاقات

139

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لئے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ بلوچستان بالخصوص شمالی بلوچستان کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لئے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاری شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔