وزیراعظم عمران خان شفافیت کا استعارہ ہیں، نااہل لیگ نے مالِ مفت دلِ بے رحم کے مصداق بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے،ڈاکٹر شہباز گِل

77
جیت ہو یا ہار ہو وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک لڑیں گے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شفافیت کا استعارہ ہیں، نااہل لیگ نے مالِ مفت دلِ بے رحم کے مصداق بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے۔

منگل کو مریم اورنگزیب کے بیان پراپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ امریکا اور برطانیہ میں لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ نااہل لیگ نے مالِ مفت دلِ بے رحم کے مصداق بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے۔اعلیٰ عدالت سے سرٹیفائیڈ جھوٹے اور جعلساز مکرو فریب پھیلانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان شفافیت کا استعارہ ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس، فارن فنڈنگ منی لانڈرنگ والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے بے تاج بادشاہ دوسروں پر جھوٹے الزام دھر رہے ہیں۔فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف نے تمام شواہد پیش کیئے۔ نااہل لیگ نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ نااہل بتائیں کہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے نام سے کتنی فارن فنڈنگ حاصل؟