وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں (آج) مانسہرہ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید خان

65

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید خان نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں (آج) جمعہ کو مانسہرہ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ اپوزیشن کاعدم اعتماد لانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، منڈی بہائوالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات، درگئی کے کامیاب جلسوں کے بعد اب مانسہرہ کی باری ہے، وزیراعظم (آج) جمعہ کو عوامی رابطہ مہم کے تحت مانسہرہ ، ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، عوام کو وزیراعظم پر بھرپور اعتماد ہے۔