وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

82

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کا دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر منسٹر آف سٹیٹ و ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن جابر نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور مشیر برائے تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔