وزیراعظم عمران خان ملک کے واحد مقبول اور متحرک رہنما ہیں، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے واحد مقبول اور متحرک رہنما ہیں جو ملک میں استحکام لانے کے لئے معاشی اور دیگر بحرانوں کو ختم کرنے کے لئے شب و روز کوششوں میںمصروف ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے واحد مقبول اور متحرک رہنما ہیں جو ملک میں استحکام لانے کے لئے معاشی اور دیگر بحرانوں کو ختم کرنے کے لئے شب و روز کوششوں میںمصروف ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے جب کہ عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک نیک اور دیانتدار رہنما قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف سندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب تک محدود رہ گئی ہے۔ چوہدری فواد نے دعوی کیا ہے کہ جلد ہی اپوزیشن رہنماو¿ں کے خلاف بدعنوانی کے نئے مقدمات سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف احتساب کے عمل جاری رہےگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام میں سب سے زیادہ مقبول سیاسی جماعت ہونے کے ناطے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعہ خالصتا میرٹ پر ملازمت کے مواقع فراہم کررہی ہے اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے پر بھی دھیان دے رہی ہے۔