وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل (اے ای سی) کی تشکیل نوکی منظوری دیدی

59
وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل (اے ای سی) کی تشکیل نوکی منظوری دیدی
وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل (اے ای سی) کی تشکیل نوکی منظوری دیدی

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل (اے ای سی) کی تشکیل نوکی منظوری دی ہے، کونسل کلی معیشت کے استحکام کیلئے اقدامات کی سفارش کرے گی تاکہ پائیداراورمضبوط اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے اصلاحات کے ایجنڈے کوآگے بڑھایا جاسکے۔

وزیراعظم کونسل کے چئیرمین اوروزیرخزانہ ومحصولات وائس چئیرمین ہوں۔وزیراعظم کی غیرموجودگی میں وزیرخزانہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔کونسل میں سرکاری اورنجی شعبہ کے ممبران شامل ہوں گے۔اقتصادی مشاورتی کونسل حکومت پاکستان کے ساتھ مشاورتی واستعدادکارمیں اضافہ پرمبنی تعلقات کارکیلئے کام کرے گی۔

کونسل اقتصادی اداروں کے ساتھ مل کراورہم آہنگ اندازمیں کام کرے گی۔ اقتصادی مشاورتی کونسل مشاورتی عمل کی پیروی کرتے ہوئے مالیاتی اوراقتصافی پالیسیوں کے شہریوں پرفلاحی اثرات میں اضافہ کیلئے پالیسی اقدامات کی سفارش کرے گی۔کونسل کابنیادی وحتمی ہدف تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مضبوط تجزیاتی اورشواہدپرمبنی اصلاحات واقدامات کوفروغ دینا ہے۔

وزارت خزانہ کونسل کیلئے مرکزی ایجنسی کے طورپرکام کرے گی۔ کونسل کی تشکیل نوکامقصد پائیدارادارہ جاتی اصلاحات اورسرکاری شعبہ کی جدت کے ضمن میں قیادت کے ویزن کے مطابق غیرجانبدارانہ اندازمیں فعال اورمعلومات پرمبنی بحث ومباحثہ کے بعد مضبوط پالیسی سازی، تجزیاتی موزونیت ونگرانی پرمبنی اقتصادی اصلاحات کی تدوین ہے۔