وزیراعظم عمران خان نے برسرِ اقتدار آ کر آزاد کشمیر کے ترقیاتی فنڈز میں دو گنا اضافہ کیا ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

56
Barrister Sultan Mehmood
Barrister Sultan Mehmood

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پی ٹی آئی أزادجموں و کشمیر کے صدر وسابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے برسرِ اقتدار آ کر آزاد کشمیر کے ترقیاتی فنڈز میں دو گنا اضافہ کر دیا جس کی وجہ سے میرپور کی سڑکات سمیت آزاد کشمیر بھر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس سے قبل جب وفاق اور آزاد کشمیر دونوں جگہوں میں مسلم لیگ ن کی حکومتیں تھیں تو اس وقت میرپور کی سڑکات کیوں پختہ نہیں ہوئیں جبکہ میرپور میں ممبر اسمبلی بھی مسلم لیگ ن کا تھا کچھ لوگ میرپور میں ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں میرپور کے غیور عوام سیاسی شعور رکھتے ہیں انہیں ہر چیز کا ادراک ہے میں نے آزاد کشمیر کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ آزاد کشمیر کے ہر فرد کو صحت کارڈ ملے گا میں جو وعدہ کرتا ہوں وہ پورا بھی کرتا ہوں،آزاد کشمیر میں ہر فرد کو صحت کارڈ کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی منصوبہ ہے جس پر میں پوری کشمیری قوم کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہر شخص کو بلا تخصیص صحت اور تعلیم کی سہولت دینا وزیراعظم عمران خان کا ویزن ہے صحت کارڑ کی فراہمی اسی ویژن کے تحت کی جا رہی ہے ہم برسر اقتدار آ کر صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لا کر ریاست کے اندر عوامی اور فلاحی حکومت قائم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی سٹی سیکرٹریٹ میرپور میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جلد آزاد کشمیر میں قائم ہونے جا رہی ہے پی ٹی آئی کارکنان خود کو صف آرا کر لیں انتخابی مہم اب فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو گی پی ٹی آئی اس وقت آزاد کشمیر کی مقبول عام جماعت بن چکی ہے لوگوں کی جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اس کا واضح ثبوت ہے۔