وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائشی کے جذبہ خیر سگالی کے تحت درست فیصلہ کیا، ملک امین اسلم

58

اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی)یکم مارچ:وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائشی کے جذبہ خیر سگالی کے تحت درست فیصلہ کیا، پاکستان کا او آئی سی کے فورم میں بھارتی وزیر خارجہ کی موجودگی میں نہ جانے کا فیصلہ درست ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے جنگیں مسائل کا حل نہیں نکال لیتی اس سے دونوں اطراف کی عوام کو نقصٓن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، پاکستان کے اس فیصلے کو عالمی برادری نے مثبت قدم قرار دیا ہے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا رویہ جارحانہ ہے، وہ خطے میں امن کو سبوتاژ کرنے کے در پے ہے، اتنخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے جنگی جنون ان پر حاوی ہے، وہ خطے میں امن کے خواہاں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کے فورم میں نہ جانے کا درست فیصلہ کیا او آئی سی نے بھارتی وزیر خارجہ کو پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر مدعو کیا ہے جو پاکستان کو قبول نہیں ہے۔