اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بے کس اور بے بس قیدیوں کے جرمانے ادا کرا کر 820 خاندانوں کو عید کا تحفہ دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ محض جرمانہ ادا نہ کرنے کی استطاعت پر قیدیوں کو عقوبت سے نجات دلانا اسلام کے احکامات پر عمل ہے۔