وزیراعظم عمران خان نے تین ممبران قومی اسمبلی کو مختلف وزارتوں کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا

69

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے تین ممبران قومی اسمبلی کو مختلف وزارتوں کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا ہے ۔وزارت پارلیمانی امور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم این اے صائمہ ندیم کو پارلیمانی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ، میاں محمد شفیق کو پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اور ایم این اے محمد عامر سلطان کو پارلیمانی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ مقررکر دیا ہے ۔