
حضرو۔19فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نےیہاں غازی بروتھا نہر کے ساتھ ساتھ 11لاکھ سے زائد درخت لگانے کے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی، جمعہ کو منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی موجود تھے، انہوں نے وزیر اعظم کو اس منصوبے کی ماحولیاتی اہمیت اور کھیلوں کےفروغ کے حوالے سےکیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس منصوبے پر 14 کروڑ 71 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ تقریبا 36 ماہ میں مکمل ہوگا منصوبے کے تحت شیشم پھلائی اور دیگر درختوں کے ساتھ پھل دار پودے بھی لگائے جائیں گے اس کے علاوہ نہر کے ساتھ ساتھ کے علاقے میں دس کرکٹ گراؤنڈز بھی بنائے جائیں گے۔