اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت ملتے ہی برآمدات بڑھانے پر توجہ دی ،رواں برس جولائی تا فروری ایکسپورٹس کا حجم 20.552 بلین ڈالرز ہے جو کہ گذشتہ سال کے16.324 ارب ڈالرزسے 26 فیصد ریکارڈ اضافہ ہے۔
وزیر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ انشاللہ اس سال برآمدات میں تاریخی اضافہ ہوگا۔وزیر مملکت نے کہاکہ ن لیگ کے 5 سالہ دور میں ایکسپورٹس بڑھنے کی بجائے کم ہوگئی تھیں۔