اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور عدم توجہ کی وجہ سے ریکوڈک پر ہونے 11 ارب ڈالر جرمانہ سے پاکستان کو بچا لیا۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب ریکوڈک سے سونا اورکاپر ذخائر نکالنے کےلئے 10 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری بھی آئے گی اور معیشت کو بھی فائدہ ہوگا،نااہل کہنے والے منہ چھپارہےہیں۔