وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو کرپٹ افراد کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ۔ علی زیدی

81

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو کرپٹ افراد کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے 25سال مکمل ہونے پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ عمران خان نے سب سے بڑا احسان یہ کیا کہ عام آدمی کو طاقتور بنایا ہے کہ وہ ہم پر حکو مت کرنیوالے اور لوٹنے والوں کیخلاف ڈٹ جائیں جس کی میں ایک مثال ہوں ۔